درہ بابوسر پر شدید برفباری، ٹریفک معطل

چلاس(بیورورپورٹ)درہ بابوسر پر شدید برف باری ،بابوسر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی،بابوسر ٹاپ اور اطراف میں شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا،ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق بذریعہ بابوسر روڈ ابیٹ آباد جاتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر گاڑی سمیت ۵ گھنٹے پھنس کر رہ گئے اور برفباری کے دوران گاڑی کے اندر محصور ہوکر رہ گیا،بعد ازاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق ،ان کے گن مین اور ڈرائیور کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا اور گاڑی کو بھی برف سے نکالا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بابوسر ٹاپ پر تین فٹ برف پڑنے کی وجہ سے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے ۔بابوسر ٹاپ پر ایک اسی طرح دو دن مزید برف باری کی صورت میں بابوسر روڈ مستقل طور پر آئندہ ۶ ماہ کیلئے بند رہے گی۔