عوامی مسائل

چیف سیکریٹری دورہ ہنزہ کے موقعے پر مقامی عمائدین اور عوام سے ملے، ہر شعبےمیں‌نظر انداز کیا جارہا ہے، مطالبہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) عوام ہنزہ کو سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان متوقع دورہ ہنزہ کے دوران عمائدین اور عوام سے ملاقات کرکے مسائل سُنے۔

نمبردار فدا کریم کی زیر نگرانی ایک نمائندہ وفد نے میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند روز میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہنزہ متوقع ہے۔ عوام ہنزہ کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں میں ہونے والی ناانصافیوں کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری کو گلگت بلتستان میں تعینات ہو ئے تقریباًچھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزار گیا مگر علاقے کے مسائل سننے کے لئے ضلع ہنزہ کا کبھی بھی دورہ نہیں کیا، جس باعث عوامی سطح پر تشویش پیدا ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں سرکاری نوکریوں میں ناانصافیوں کے علاوہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جیسی اہم مسائل کا عوام ہنزہ کو سامنا ہے۔ دوسری جانب علاقے کا نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس لئے ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کے عوامی مسائل کو سننے کے لئے اپنی متوقع دورہ ہنزہ کے موقع پر عمائدین سے خصوصی طور پر ملاقات کریں تاکہ علاقے کے مسائل سے آگا ہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ہونے والے مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے افسران عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان انتظامی سطح پر ہونے والی مسائل کو سننے کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے عوامی نمائندوں اور عمائدین کے ساتھ ملاقات انتہائی لازمی ہو چکا ہے تاکہ علاقے کے مسائل سے آگاہی ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button