عوامی مسائل

موبائل کارڈ سے بیلنس کی کٹوتی کا معاملہ اسمبلی میں‌اُٹھائیں‌گے، اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (فدا حسین) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاب کپٹین ریٹائرڈ محمد شفیع نے موبائل بیلنس کارڈ کٹوتی کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔یہ وعدہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک نجی ریڈیو چینل ایف ایم 99 گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والے ہفتہ وار پروگرام میں گفتگوکے دوران کیا ہے۔ گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ماہر قانون ایڈوکٹ فداحسین عباسی نے سپریم کورٹ کی طرف سے ملک بھر کے لئے بیلنس کارڈ پر کٹوٹی کی معطلی کا واضح حکم ہونے کے باوجود گلگت بلتستان میں صارفین سے 10فیصد کٹوتی کو توہین عدالت قرا ر دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے اہم رکن ابرار حسین استوری نے اس معاملے کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے علم میں لانے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔قائد حزب اختلاف کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع نے حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے گلگت بلتستان کے سینئر وکلا پر سپریم آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے حوالے سے جاری مقدمات میں وہاں کی نمائندگی کرنے والے وکلاء کو قانونی تجویز دینے کے لئے عدالت نہ آنے پر تنقید کرتے ہوئے اس سے گلگت بلتستان کا مقدمہ کمزور ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ۔انہوں نے صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ کا نام لے کر کہا کہ دونوں سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر دونوں حضرات کوقانونی امور میں کا گرفت حاصل ہے اس لئے وہ ان مقدمات میں اپنے وکلاء کو قانونی مشارت کے لئے عدالت میں موجود رہیں تو اس سے یہ مقدمات مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی امید ہے۔ایڈوکٹ فداحسین عباسی اور ابرار حسین استوری نے بھی 15اکتوبر سے سپریم کورٹ میں سماعت ہونے مقدمات کو گلگت بلتستان کے مستقبل کے لئے اہم قرار دیا۔ رواں سال سے شروع ہونے یہ پروگرام ایف ایم 99سے جُوجی بی کے نام سے پیش کیا جاتا ہے جس میں گلگت بلتستان تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی جاتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button