گونر فارم میںکاروائی، زائد المعیاد ادویات اور دیگر اجناس برآمد

چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم نے گونر فارم میں میڈیکل سٹورز اور پنساری کی دکانوں میں چھاپے مارکر کر زائد المعیاد ادویات برآمد کر لیں ۔ جبکہ مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کر کے ڈرگ لیبارٹری بھیج دیا جن کا نتیجہ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم نے جمعرات کے روز چلاس اور گونر فارم میں میڈیکل سٹورز اور پنساری کی دکانوں کی انسپکشن کی ۔ اس دوران گونر فارم کے میڈیکل سٹور سے زائد المیعاد ادویات برآمد ہوئیں جن کو قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ مشکوک ادویات کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا ہے ۔ ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ بل ورانٹی اور زائد المیعاد ادویات رکھنے والے سٹورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔