خبریں

گلگت بلتستان میں‌قدرتی آفات کا عالمی دن منایا گیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) دینا بھر کی طرح گلگت میں بھی قدرتی آفات سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈازسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے قدرتی آفات سے بچاو سے عوامی شعور وآگاہی بیدار کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک بوائز ہائی سکول نمبر 1سے شروع ہوئی جو ایئر پورٹ روڈ سے ہو تی ہوئی سٹی پارک میں اختتام پذیر ہو ئی ۔ واک میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان ، اسپشیل کوآرڈنیٹر وزیراعلیٰ برائے قدرتی آفات شہزاد حسین خان مقپون ، سیکرٹری داخلہ جواد اکرام اور دیگر سرکاری آفسئران شریک تھے ۔ سٹی پارک میں ڈپٹی سپیکر نے طلباء اور سول سوسایئٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا ہے البتہ پیشگی اطلاع سے جانی ومالی نقصان کو بچایا جاسکتا ہے ۔ اس قسم کے شعوری وآگاہی واک سے عوام کو بتانا ہے کہ قدرتی آفات سے کیسے طرح بچایا جاسکتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی آفات کی زد میں ہے اس سے بچاو کے لئے عوام کو تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔اگر قدرتی آفات آئے تو کس طرح اپنے قیمتی جانوں کو بچانا ہے؟اُنہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں سیلاب کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے اسلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کی تعمیر کے لئے اچھی جگہ کا چناو کرنا ہے۔ انشا اللہ بہت جلد صوبائی حکومت سیلاب سے بچاو کے لئے گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ طلباء وطالبات اپنے علاقے میں درخت اُگائے اور ان کی حفاظت کرے تاکہ علاقے میں خوبصورتی کے ساتھ قدرتی آفات میں کمی آسکے۔ اس موقع پر سٹی پارک میں ریسکیو 1122، ڈازسٹر میجمنٹ اتھارٹی ، الخدمت فاونڈیشن ، انجمن اہلال احمر اور دیگر اداروں کی جانب سے قدرتی آفات سے بچاو کے ساز وسامان کی نمائش بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button