پونیال پولیس نے بکری چوروں‌کو گرفتار کر لیا، سنگل ناکےپر ایک شخص چرس سمیت گرفتار

غذر(فیروز خان) سنگل پولیس ان ایکشن بکریاں چرانے والے ملزمان کو دھر لیا جبکہ ناکے کے دوران بسین گلگت سے تعلق رکھنے والے شخص سے 44 گرام چرس برآمد کر لیا ۔گزشتہ دنوں شیر اللہ نامی شخص کے باڑے سے تین بکریاں چوری ہو گئی تھی جس کی اطلاع سنگل تھانے کو دی گئی تھی جس پرایس ایچ او محمد عیسیٰ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیس کا سراغ لگا لیا اور ملزمان منیر احمد ساکن بوبراور اقبال ولی ساکن چٹورکھنڈ کو گرفتار کر کے ایف آئی درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔جبکہ دوسرے کیس میں ایس ایچ او سنگل و عملہ نے ناکہ لگاتے ہوئے مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران ملزم خالد محمود ولد عنایت خان ساکن بسین گلگت کے قبضے سے 44 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف انسداد منشیات کے تحت سنگل تھانے میں ایف آئی آر درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ۔شاندار کارکردگی پر ایسایس پی غذر سلطان فیصل نے ایس ایچ او سنگل اور عملے کو شاباش دی ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments