کھیل

تیرہویں‌کورین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے ٹرائلز اختتام پذیر

گلگت(پ ر) تیرھویں کورین تائیکوانڈو چیمپین شپ کے ٹرائل بروز اتوار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اختتام پزیر ہوئے گلگت بلتستان تائکوائنڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے تیرھویں کورین تائیکوانڈو چیمپین شب کے لئے ٹرائل کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگر، چلاس، غذر ، سکردو کے ساتھ شعیب تائیکوانڈو اکیڈمی دنیور ، قراقرم ناصر تائیکوانڈو اکیڈمی جوٹیال سمیت دیگر کلبوں سے لاتعدا د کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز میں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جناب حسین علی صاحب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔سلکشن جیوری میں چیف جیوری محمد محتشم اور اسسٹنٹ جیوری اقتدار علی قمبری شامل تھے ۔ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان جناب حسین علی صاحب نے سابقہ سال کے ایونٹ بارھویں کورین اور دوسرے قائداعظم ٹرافی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑی (جن میں احسن رضاجعفری، تنذیل حسنات، سعود، ہاشم رضوی اور دیگر)میں اسناد تقسیم کئے ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹیکنکل آفیشلز زاہد گولی ، مختار، ذیارت، عبدالسلام، عبدالعابدکوبھی گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اعزازی اسنادتقسیم کئے گئے ۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ نے گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر جناب نزاکت علی صاحب کے کوششوں اور کاوشوں کو سنہرے الفا ظ میں سراہا جنہوں نے اوپن ٹرائل کا اہتما م کر کے گلگت بلتستان کے ہر فرد واحد کھلاڑی کو بھی اس میگا ایونٹ میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کا موقع دیا ۔ اگلا مرحلہ ٹرینگ کمیپ کا ہوگا جو 15 روز پر مشتمل ہے ۔ یکم نومبر تک کھلاڑی تربیتی کیمپ کا حصہ رہنگے اور بعد اذاں 2 نومبر کو شروع ہونے والے تیرھویں کورین تائیکوانڈو چیمپین شپ کے لئے آفیشلز کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button