عوامی مسائل

دس روز بعد بھی ایس سی او حکام استور کی ٹیلیفون لائنز بحال کرنے میں‌ناکام

استور( بیورو رپورٹ) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں موجود ایس سی او ایکسچینج اسٹاف کی خر مستیاں عروج پر، دس دنوں سے مسلسل ٹیلفون لاین کمپیلن درج کرانے کے باوجود برف باری کی وجہ سے ٹوٹنے والی لاینیں بحال نہیں کرسکیں ۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایس سی او کی پہلے سے خراب سروس کے باعث ہم لوگ شدید پریشان ہیں اور اوپر سے جو رہی سہی کسر تھی اس کو پوری کرنے کے لیے محکمہ ایس سی او نے گوریکوٹ ایکسچینج میں ایسے اسٹاف تعینات کیا ہے جو کمپلین کے دس روز بعد بھی لاین بحال کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

شہریوں نے محکمہ ایس سی او گلگت بلتستان کے کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے گوریکوٹ ایکسچینج میں تعینات اسٹاف کی انکوری کریں ۔جہاں ایس سی او فاصلے مٹاو کے دعودر ہے وہی لوگوں کو پریشانی کا سبب بنے والے اسٹاف سے پوچھ گچھ کی جائے ہم نے دس دن قبل ٹیلفون لاین ڈیڈ ہونے کی کمپیلن لکھوائی تھی لیکن ان دس دنوں میں دس بار ایس سی او گوریکوٹ کی ایکسچینج میں چکر لگائے ہیں وہاں پر موجود اسٹاف یہ کہ کر واپس کرتے ہیں کل تک ہوجائے گا مگر وہ اپنے دفتر سے باہر آنے کی زحمت تک نہیں کرتے ہیں اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو تمام صارفین اپنی اپنی ٹیلفون لاینیں جمع کراکے روڈ پر اکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اسے قبل کہ فوری نوٹس لے کے ہماری ٹیلفون لاینیں ٹھیک کرائی جائیں اور متلعقہ اسٹاف کے خلاف کاروئی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button