عوامی مسائل

ضلع غذر میں دو نئے پاور ہاؤس سٹم میں شامل ہونے کے باوجود اعصاب شکن لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، حافظ عبدالرحیم سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حافظ عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ضلع غذر میں محکمہ برقیات کی نااہلی سے پورا غذراندھیرے میں ڈوب گیاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ محکمہ برقیات کے پاس کوئی نظام نہیں، یہاں نہ کسی ایکسین کا پتہ ہے نہ کسی لائن مین کا۔ ضلع غذر میں دو نئے پاور ہاؤس سٹم میں شامل ہونے کے باوجود اعصاب شکن لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ محکمہ برقیات ایک ہفتے کے اندر بجلی کے نظام کو درست کریں ورنہ سخت احتجاج کیا جائیگا۔

ضلع میں بجلی کی کمی نہیں بلکہ محکمے کے نااہل عملہ کی وجہ سے بحران ہے اور عوام دربدر اور طلباء کی پڑھائی اور تاجروں کی روزی پر ڈھاکہ ڈالہ جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہی سٹیشن میں قبضہ جمائے بیٹھے ملازمین کو فی الفور ٹرانسفر کیا جائے۔ ان ملازمین اور آفیسران نے نوکری کم اپنی سیاسی دکان زیادہ سنبھالی ہے اور کئی ایسے ملازمین بھی ہیں جو ایک ہی سیٹشن سے ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔ محکمہ تعمیرات کی طرح ان تمام ملازمین کا فی الفور تبادلہ کیا جائے تاکہ اس نااہل محکمہ کی کارکردگی میں کچھ بہتری تو اسکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button