خبریں

دیامر کے بالائی علاقوں‌میں‌برفباری

چلاس ۔۔۔دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ، بٹوگاہ ، گوہر آباد ، داریل اور تانگیر میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چلاس شہر و گرد و نواح میں رات گئے سے جاری بارش کی وجہ سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ رات گئے برفباری کے ساتھ ہی جلکھڈ اور بڑاوئی کے درمیان چلاس سے تعلق رکھنے والے پانچ خاندان تقریباً پچاس کے قریب مرد و خواتین اور بچے پھنس گئے ہیں ۔پانچوں خاندانوں کا تعلق چلاس کے علاقے تھور سے ہے اور مویشیوں کے ساتھ بڑاوئی میں موجود تھے ۔اگر فوری طور پر ریسکیو نہیں کیا گیا تو یہ پانچوں خاندان زندگی کے بازی ہار سکتے ہیں عوام نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹی داس جلکھڈ میں پھنسے خاندانوں کو فوری ریسکیو کرکے بچانے کیلئے اقدامات کریں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button