اہم ترین

دیو سائی نیشنل پارک میں‌شدید برفباری، محکمہ جنگلی حیات کے ملازمین پھنس گئے

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور میں دیوسائی نیشنل پارک میں محکمہ وائلڈ لائف کے استور ریجن اور سکردو ریجن کے ملازم سطح سمندر سے 14ہزار فٹ کی بلندی پر 2فٹ برف تلے ملازم پھنس گئے۔کچھہ ملکی سیاح اور غیر ملکی ایک خا تون سیاح کا بھی پھنس جانے کی اطلاع ۔ ملازم اور سیاح ریسکو کے منتظر ۔ دیوسائی جیسے دنیا کی چھت کہا جاتا ہے ۔ جس میں فٹوں کی حساب سے برف پڑتی ہے۔ جبکہ دیوسائی بیس کیمپ میں دو دن برف باری سے ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ۔ لیکن دیوسائی میں پھنسے ان ملازم کا اتنی بلندی پر بیٹھنا بہت مشکل ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کی وجہ سے یہ ملازم اس برف باری میں پھنس گئے ۔ جبکہ موسم کو ضلع استور میں خراب کا فی دن ہوئے پہلے بھی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اس کے باوجود محکمہ نے کیمپنگ کو نہیں اٹھایا گیا ہے۔ وہاں پر کیمپنگ ہوٹلز کو ختم کر مالکان نے تین ہفتہ پہلے اٹھایا ۔ اس وقت محکمہ کے زمہ داران کو بھی کیمپ کو اٹھانے کے احکامات جاری کرنا چاہیے لیکن محکمہ کی عدم توجہ اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ملازم برف تلے پھنس گئے۔ سکردو اور استور ضلعی انتظامیہ کی طرف ریسکو کرنے کے اقدامات میں تیاریاں شروع ۔ ملازم کے اہل خانہ سخت پرشیان اور حکام بالا فوری طور پر ریسکو کر کے محفوظ مقام منتقل کر نے کی اپیل ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button