کوہستان:چینی کمپنی نے مقامی مزدوروںکے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا
کوہستان (نامہ نگار) داسو ڈیم میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے مقامی لیبرز کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کردیا۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہنرمند ٹرینرز لیبرز کو حفاظتی تدابیر سکھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم میں کام کرنے والی چینی کمپنی(سی۔جی ۔جی ۔سی ) نے مقامی لیبر کے ہنر میں اضافے کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کردیاہے ۔ چائنہ کیمپ برسین میں جاری دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں مقامی لیبر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چیف ہیلتھ سیفٹی افسر مسٹر سُن تاؤ نے بتایا کہ یہ تربیتی ورکشاپ مقامی لوگوں کی قابلیت میں نکھار لائے گی جو لیبرز کی ذات کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ ابتدائی دن بجلی ، ویلڈنگ ،بلاسٹنگ اور سکافوڈنگ کے بارے میں حفاظتی تدابیر بتائے جائیں گے ۔ تربیتی ورکشاپ میں ٹرینرز اپنے ہنر سے لیبرز کو آگاہ کریں گے۔