تعلیم

ایک استاد کا تبادلہ، دوسرا غائب، تھورگو شگر میں‌پرائمری سکول کو تالے لگ گئے

شگر(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول تھورگو کے اساتذہ غائب، سکول لاوارث۔ سکول میں تعینات ایک ٹیچرکاتبادلہ کردیاگیا,متبادل ٹیچراب تک تعینات نہیں کیا۔ ایک ٹیچرکے ٹرانسفرکے بعد دوسرا بھی کئی دنوں سے غائب۔ سکول کو تالا لگ گیا۔

تفصیلات کیمطابق پرائمری سکول تھورگوباشہ میں تعینات ایک استادکے تبادلے کے بعد دوسرابھی کئی دنوں سے غائب ہے۔ کئی دن گزرنے کے باوجودتبادلہ شدہ استادہ کا متبادل بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے والدین کاکہناتھاکہ غائب استادکیخلاف کاروائی نہ کرنااورتبادلہ کیے گئے استادکا متبادل تعینات نہ کرنامحکمہ تعلیم شگرکی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ ٹیچرزنہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کامستقبل داوپرلگنے کاخدشہ ہے۔ انہوں ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن شگراورمتعلقہ ڈی ڈی اوسے درخواست کی ہے کہ جلدازجلداستادکامتبادل فراہم کیے جائیں جبکہ غیرخاضراستادکے خلاف کاروائی کی جائیں,واضح رہے اسکول بندرہنے کایہ پہلاواقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی باراساتذہ کی غیرخاضری کی وجہ سے سکول بند رہ چکاہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button