گلگت بلتستان

وزیر تعمیرات نے غلکن تا کمرس (گلمت) دو کلومیٹر رابطہ سڑک کی میٹلنگ کا افتتاح‌کردیا

ہنزہ, گو جال: وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے غلکن گوجال میں 2 کلو میٹر روڈ کی میٹلنگ کا افتتاح کیا۔ رابطہ سڑک غلکن پولو گراونڈ سے کمرس (گلمت) تک میٹل کیا جائے گا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوےانہوں نے کہا کہ ہنزہ ڈسٹرکٹ گلگت بلتستان کے لیے ایک رول موڈل ہیں ہنزہ گوجال میں مرد و خواتین کو برابر مواقع ملتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پرنس کریم آغا خان کی اداروں کی بدولت ترقی ہوئی ہیں۔

دہشت گرد نہیں چاہتے ہیں کی خواتین تعلیم حاصل کریں ہمارے حکومت دیامر میں سمت تمام اضلاع میں خواتین کی تعلیم کے لئے کام کر رہی ہیں۔ گلگت بلتستان میں لاکھوں ٹوریسٹ آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر ہنزہ آتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہیں لوگوں کا آنے والے سیاحوں سے اچھا برتاؤ ہیں۔ چین کے ساتھ اچھے تعلقات بھی پرامن ہمسایہ ہنزہ کی وجہ سے ہیں۔ سی پیک کے آغاز سے پورے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

ہنزہ میں سیاحت کو مزید ترقی دینے کے لیے روڈ اور بجلی کے منصوبوں پر جلد از جلد اور ترجیح بنیادوں ہر حل کرینگے ۔گوجال کو سب ڈویژن بنانے کے لئے وزیراعلی سے بات کرکے اگلے کابینہ میٹنگ میں ایجنڈا رکھیں گے۔ہنزہ کی سڑکوں کے لیے مختص 38 آسامیوں پر جلد از جلد تعیناتی ہوگی جس میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ سے رکن اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے وزیر تعمیرات اور وزیراعلی ہنزہ پر خصوصی توجہ دیے رہیں ہیں اور آگے اے ڈی ہی میں ہنزہ کے لیے زیادہ فنڈ رکھ رہے ہیں۔

غلکن گاوں کی جانب سے ڈاکٹر اقبال کو گاوں کا اعزازی شہری بننے کی پیشکش کی گی، جسے ڈاکٹر اقبال نے قبول کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button