عوامی مسائل

کھلی کچہری میں‌عوام ایم ایل جاوید حسین پر برس پڑے، ٹھیکیداروں‌کے ساتھ مل کر عوامی مفاد کے منصوبے سبوتاژ کرنے کا الزام

نگر ( اقبال راجوا) ہزاروں کی تعداد میں سکول اور کالجز میں پڑھنے والے ہمارے بچے روزانہ سکول کالج آتے جاتے وقت دھول مٹی میں لت پت نظر آتے ہیں۔  کچھ ٹھیکدار اور آپ ضلعی ہیڈ کوارٹرچھلت سٹی تابر ویلی روڑ منصوبے کے ساتھ بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ یہ ظلم آپ کی سستی کی وجہ سے ہو رہا ہے آپ علاقہ شینبر نگر کے عوام کے  اہم ترین مسلئے پر ابھی تک خاموش ہیں۔ آپ کی زمہ دداری ہے کہ ہمارے اس منصوبے پر کام شروع کروائیں۔ مین چھلت ٹاؤن میں عوام کی کھلی کچہری میں عوام کا ممبر اسمبلی حلقہ چار نگر جاوید حسین پر تیز و تند جملوں کا استعمال۔
میں نے آج تک کسی ٹھیکدار کی حمایت نہیں کی ،میں الیکشن جیتنے تک کسی ایک جماعت کا تھا الیکشن جیتنے کے بعد میں پورے علاقے کی عوام کا ممبر ہوں،شینبر کی عوام کا ہم پر احسان ہے ،علاقہ شینبر نگر کی چالیس فیصد آبادی پر محیط سب سے بڑی تحصیل ہے۔ممبر اسمبلی جاوید حسین کا عوام سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی جاوید حسین نے مین ٹاؤن چھلت میں ایک عوامی ہنگامی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ہیڈ کوارٹر تا بر ویلی چھلت سٹی روڑ منصوبے میں تاخیر اور تحصیل چھلت کو تاحال فعال نہ کئے جانے پر اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں علاقے کے عمائدین کے علاوہ نوجونوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عوام الناس نے ممبر اسمبلی سے تیز وتند جملوں میں کہا کہ ہمارے ساتھ اس زیادتی میں آپکا ابھی تک کوئی اقدام نظر نہیں آیا ہے ۔ آپ اس حلقے کے ممبر ہیں آپ اس سلسلے میں ابھی تک ہمارے پاس کیوں نہیں آئے؟ ہمارے بچے ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر انٹر کالج سے نگر اکیڈمی تک سکول کالج آتے جاتے ہوئے ہر صبح شام گاڑیوں ،موٹر سائکلوں،ٹریکٹروں ،ٹرکوں ،کاروں ،ویگنوں اور روڑ پر چلنے والی دیگر سینکڑو ں گاڑیوں کے فراٹوں اور روڑ سے اٹھتی دھول مٹی میں غائب ہو جاتے ہیں اور اسی دھول کو کھا کھا کے ان پھیپھڑے خراب ہو رہے ہیں لیکن حکومت اور حکومتی ٹھیکیداروں کے ساتھ آپ کو بھی کوئی احساس نہیں ہے ۔ عوام روڑ پر نکل جائے تو پھر کہو گے کی عوام غیر قانونی کام کر رہی ہے ہمیں تو معلوم ہو گیا ہے کہ عوام کے پاس اب صرف احتجاج ہی واحد راستہ رہ گیا ہے ۔ عوام کا غم و غصہ اور ناراضگی دیکھنے اور تیز وتند جملے سننے کے بعد ممبر اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ میں نے آج تک کسی بھی ٹھیکیدار کی حمایت کی ہے اور نہ ہی مخالفت میں صرف عوام اور عوامی مفادکا حامی ہوں ۔ میں الیکشن جیتنے تک کسی ایک جماعت کا تھا جیتنے کے بعد سب کاہوں ،جہاں بھی جاتا ہوں وہاں صرف اور صرف عوامی مفاد کے کام کرتا ہوں ۔ شینبر کی عوام نے ہر وقت جمہوری ہونے اور کود کو بڑا ثابت کر کے ہر الیکشنز میں علاقے کی اجتماعی مفاد کے فیصلے کئے ہیں۔ یہاں کی ترقی نگر کی چالیس فیصد آبادی کی ترقی ہے۔ ہیڈ کوارٹر تابر ویلی چھلت سٹی روڑ منصوبے پر میں نے اپنی کوششیں پوری کی ہیں لیکن جب معاملہ عدالت میں ہو تو ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں ۔ تا ہم عوامی دباؤ بڑھانے کے لئے ہم اپنے علاقے کے عوامی کی آواز میں ضرور شامل ہوتے ہیں۔ ممبر اسمبلی نے تحصیل چھلت کی فعالیت کے لئے حکام بالا سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بر ویلی چھلت سٹی روڑ کے ٹینڈر بارے میں عمائدین کے ساتھ ملکر اگلے کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کرنے اور حکومت کو احتجاج کے لئے ڈیڈ لائن دینے کی بھی تجویز دی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button