خبریں

گلگت بلتستان میں‌مقامی، غیر مقامی فساد پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے، دیامر بار ایسوسی ایشن

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء ایڈووکیٹ شیر عالم ، ایڈووکیٹ بابر خان اور ایڈووکیٹ محمد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقامی اور غیر مقامی کے مابین فساد پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غیر مقامی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم میں سے ہیں گلگت بلتستان کے وکلاء اور عوام غیر مقامی لوگوں سے انتہائی محبت کرتے ہیں مگر چند شرپسند عناصر مقامی اور غیر مقامی افراد کے مابین مختلف ایشوز پیدا کر کے لڑانا چاہتے ہیں عوام اور وکلا ان سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ شکیل ایڈووکیٹ کی گذشتہ دنوں مقامی اور غیر مقامی افراد کو لڑانے کے ناکام کوشش کر رہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button