متفرق

خپلو میونسپل ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر نےعوامی مسائل سے آگاہ رہنے کے لئے شکایات سیل قائم کردی

گانچھے (محمد علی عالم ) مونسپل ایریا میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر خپلو نے شکایت سیل قائم کر دی جس پر مونسپل ایریا سے لوگ کسی بھی وقت اسسٹنٹ کمشنر کو کسی مسائل کے حوالے سے شکایت کر سکتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خپلو باربر صاحب دین نے مونسپل ایریا میں عوامی مسائل سننے کے لئے شکایت سیل قائم کر دی ،عوام جس پر کسی بھی وقت اپنے مسائل اور شکایت درج کر سکیں گے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کوئی بھی شکایت یا مسائل درج ہوتے ہی اس کا نوٹس لیں گے اور حل کریں گے ،اسسٹنٹ کمشنر خپلو بابر صاحب دین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اور شکایت سننے کے لئے شکایت سیل بنایا ہے تاکہ عوام براہ راست مجھ تک اپنی مسائل اور شکایت درج کر سکیں جس کا نمبر 03555414410ہے اس پر روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل اور شکایت موصول ہو رہی ہے ہم شکایت کی نوعیت کو دیکھ کر حل کرتا ہوں اس سلسلے میں عوام میں آگاہی کے لئے پبلک مقامات اور مسجدوں میں اشتہار کے زریعے شکایت سیل نمبر آویزاں کر د ی ہے میں خو د دن میں دو بار شکایت سیل پر درج مسائل اور عوامی شکایت دیکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کا آغاز کیا ہے تمام معاملات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گا شہر کی خوب صورتی میں اضافے کے لئے مختلف پبلک چوک پر ثقافتی چیزیں لگائیں گے تاکہ مقامی کلچر کو فروغ دی جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت مل رہاہے اس کو ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ برقیات کے ساتھ ہم نے مٹینگ رکھا ہے شہر میں پانی کا بھی بہت زیادہ ہے اس کو حل کرنے کے لئے ہم ٹیم قائم کر دی ہے شہر میں لوگوں میں بہت زیادہ غیر قانونی کنکشن لیا ہوا ہے ان کو ہم کاٹ دیں گے اس سلسلے میں مختلف محلوں اور تمام مساجد میں علماء کو بتایا ہے کہ غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے آگاہی دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button