ثقافت

مارننگ شوکے دوران مخلوط رقص کو کلچرکانام دینا گلگت بلتستان کی ثقافت کے ساتھ مذاق ہے، اسلامی جمعیت طلبہ

گلگت (پ ر ) گلگت بلتستان کاکلچر حیاء کے گردگھومتاہے بے حیائی اور مخلوط ڈانس نہ ہی اسلامی اصولوں کے مطابق ہے اور نہ ہی گلگت بلتستان کی ثقافت اسکی اجازت دیتاہے ۔ گزشتہ دنوں سیکریٹری سیاحت کے زیرنگرانی ہونے والے صنم بلوچ کے مارننگ شو میں مخلوط ڈانس کرواکر ھماری ثقافت کامذاق ہے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ محمد طاہرشاکر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیف سیکریٹری، وزیراعلی اور گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکریٹری سیاحت کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ آئندہ گلگت بلتستان کے کلچرکیساتھ مذاق نہ بنے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button