Uncategorized
زمین نہ ملنے کی وجہ سے قراقرم یونیورسٹی فیکلٹی آف انجئنیرنگ کے لئے مختص 2 ارب روپے واپس جانے کا خدشہ
گلگت(پ ر) وائس چانسلرKIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ملاقات کی۔ملاقات میں رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمیدلون ،فوڈاینڈ ایگرکلچر کے اسسٹنٹ پروفیسر سعادت شیر خان بھی موجود تھے ۔کمشنر گلگت ڈویژن کی وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے مختص نومل زمین کے مسئلے پر گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ زمین مہیا نہ ہونے کے باعث فیکلٹی آف انجینئرنگ کی بلڈنگ کے لیے مختص 2ارب روپے واپس جانے کا خطرہ ہے ۔اس میگا پراجیکٹ کے لیے مختص فنڈ کی واپسی سے جہاں یونیورسٹی کو نقصان ہوگا وہی پر گلگت بلتستان کے عوام انجینئرنگ کے شعبے سے محروم ہوجائینگے ۔جس پر کمشنر گلگت ڈویژن نے یقین دہانی کرائی کہ فوری طور پر اہل علاقہ کو اعتماد میں لینگے ۔تاکہ انجینئرنگ کے اس میگاپراجیکٹ پر کام شروع کیاجاسکے ۔تاکہ اس میگا پراجیکٹ سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔