خبریں

ضلع نگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے شب قدر عبادات میں گزار دی

نگر(اقبال راجوا) آج 23ویں رمضان المبارک شب قدر کے موقع پر ضلع نگر کے سینکڑوں مساجد و امام بارگاہوں میں فرزندان توحید نے کروناوبا ٕ کے سبب مکمل سماجی فاصلوں اور احتیاطات کے ساتھ عبادات کا اہتمام کیاگیا ۔ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں کی مساجد سمیت آٸمہ مساجد میں بھی پچھلے دو دنوں سے معتکفین عبادات میں اپنے رب کے حضور خضوع و خشوع میں مصروف ہیں۔ شب قدر کی مناسبت سے خصوصی اعمال کی بجاآوری جاری ہے ۔ جبکہ تمام مومنین اعمال قرآن کے روح پرور مناظر میں اپنے رب کے حضور ملک عزیز پاکستان کی روز افزوں ترقی پاک فوج کا دشمن کے خلاف کامیابی اور ملک میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے دعاٶں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان مساجد میں روزہ داوں کی افطار کے ساتھ رات کے کھانے کے لٸے عوام الناس نے خصوصی کھانا کھارے جٶلی کا اہتمام کے لٸےبیل بکرے بچھٸیے ذبح کر کے اہتمام کیاتھا۔ مساجد و امام بارگاہوں میں محکمہ برقیات کی جانب سے مستقل بجلی فراوانی کو یقینی بنانے اور محکمہ پولس کی جانب سے بھی سیکورٹی کے خاص اقدامات لٸے گٸے ۔تمام آٸیمہ مساجد میں پولس اہلکارتعینات کردٸے گٸے ہیں۔ اس سال پچھلے سالوں کے مقابلے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ کرونا کی وجہ سے عبادت گاہوں میں مرکزی مساجد میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلے کو بڑھاٸےرکھنےکےلٸے اور محلوں کی مساجد میں عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button