اہم ترین
ڈوڈشال سانحے میںملوث افراد کو سات روز میںگرفتار کرکے چالان عدالت میںپیش کیا جائے، جج ممتاز احمد کی ڈی ایس پی داریل کو ہدایت
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر جناب ممتاز احمد نے ڈی ایس پی داریل تانگیر امیراللہ کو حکم دیا ہے کہ ڈوڈوشال واقعہ میں ملوث ملزمان کو سات روز کے اندر گرفتار کرکے مکمل چالان عدالت میں پیش کریں اور کیس کی نگرانی بھی خود کریں ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر جناب ممتاز احمد جوڈیشل مجسٹریٹ داریل تانگیر پرویز عالم کے ہمراہ آج اچانک ڈوڈوشال تھانے پہنچ گئے تھانے میں موجود ڈی ایس پی داریل تانگیر امیراللہ اور تفتیشی آفیسر انسپکٹر شاکر سے کیس کے حوالے سے تفصیلی سے گفت و شنید کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب ممتاز احمد نے کہا کہ اس واقعے میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کو سات روز کے اندر اندر گرفتار کرکے مکمل چالان عدالت میں پیش کریں ۔