کوہستان (نامہ نگار) داسو ڈیم زمین کے حصول کا معاملہ ، متاثرین نے ایم این اے ملک آفرین کی قیادت میں کمشنر ہزارہ سے ایبٹ آباد میں ملاقات کی۔متاثرین نے اپنے مطالبات سامنے رکھ دئے ، کمشنر ہزارہ کی تمام مطالبات حکام بلا تک پہنچانے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے مقام داسو میں دریا کے اوپر زیر تعمیر بجلی کا منصوبہ داسو پروجیکٹ میں زیر استعمال اراضی و املاک کے حصول کے معاملے میں کمشنر ہزارہ امجد علی خان نے ریزروائر ایریا کے متاثرین سے گرینڈ جرگہ کیا۔جرگے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان حامدالرحمن اور کرنل (ر) عبدالغفار بھی موجود تھے ۔ متاثرین کے جرگے کی سربراہی ایم این اے حاجی ملک آفرین کررہے تھے ۔ جرگے کے ابتدا میں کمشنر نے متاثرین کی نمائندہ کمیٹی کوابیٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا اور پروجیکٹ کی ملکی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور حل طلب ایشوز بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیا۔ اس دوران متاثرین کی کمیٹی نے تفصیلی طورپر اپنے تحفظات اور حقوق سے کمشنر کوآگاہ کیا۔ متاثرین کا مطالبہ تھا کہ اُن کے زمینوں کے معاوضے انتہائی کم رکھے گئے ہیں اور اُن کی اراضیات و املاک کی موجودہ ہیت میں لئے جائیں علاوہ دسمبر میں انتظامیہ اور واپڈا کے مابین طے شدہ معاملے پر فوری من وعن عمل درآمد کیا جائے ۔ کمشنر نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے جائیز مسائل حل کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں جو ہوسکے متاثرین کی مدد کریگی ۔ اس سلسلے میں جرگے کا سلسلہ جاری رہے گا اور جلد ہی زمین کے حصول کے معاملے نمٹادیا جائیگا کیونکہ حکومت کو اس ڈیم کو ہر حال میں تعمیر کرنا ہے۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔