اہم ترینکوہستان

داسو ہائیڈروپروجیکٹ منصوبے کے مرکزی ٹنل کا افتتاح کردیا گیا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کے مقام پر زیر تعمیر چار ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا داسو ہائیڈروپروجیکٹ منصوبے کے مرکزی ٹنل کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب پراجیکٹ سائیٹ پر منعقد کی گئی جہاں واپڈا کے ذمہ داران ، چائنہ غضوبہ کمپنی کے عہدیداران و ملازمین ، علاقہ عمائدین اور ڈی ایچ سی کے اعلی منتظمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر داسو پروجیکٹ جاوید اختر نے کہا کہ پروجیکٹ کے کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے ۔ ٹنل کے کام میں معیاری مواد استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے علاقہ عمائدین سے پروجیکٹ کی تکمیل میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کنٹرکشن کمپنی غضوبہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت اس مین سول ورک کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ کام میں مذید تیزی لائے ۔

اس موقع پر پروجیکٹ منیجر ڈی ایچ سی اجیما خان ، کرنل(ر) عبدالغفار، مولوی ولی اللہ توحیدی نے بھی اپنے تقاریر میں پروجیکٹ کی تکمیل اور اہمیت پر زور دیا۔

چائنہ غضوبہ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر مسٹر ٹان نے اپنی تقریر میں پروجیکٹ کے مختلف مراحل کی تکمیل اور افادیت پرروشنی ڈآلی اور ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر عمائدین اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پروگرام میں متاثرین داسو ڈیم کی کمیٹی ، جامعہ مسجد کے خطیب مولانا عطاالرحمن ودیگر معززین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button