خبریں

بغیر سیکیورٹی و پروٹوکول دورہ، بابا جان کے گھر والوں‌سے ملاقات، صدر عارف علوی ہنزہ میں‌ہیرو بن گئے

ہنزہ ( رحیم آمان ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تین روزہ دورہ ہنزہ کو عوام ہنزہ نے بہت سراہا ہے، کیونکہ لوگوں میں تاثر پیدا ہوا تھا کہ صدر مملکت کے دورے کے دوران کرفیو کا سما ہوگا ، مارکیٹیں بند کروائی جائیں گی، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگا ، تمام اسکول بند کیے جائینگے ،چھوٹی بڑی تما م سڑکوں پہ رکاوٹیں کھڑی کی جائینگی، موبائل سروس بند ہوگا، جیسا کہ اس سے قبل سابقہ صدر مملکت ممنون حسین کے دورے کے دوران ہوا تھا ۔

لیکن موجودہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف عارف علوی کے اس دورے نے ہنزہ کے لوگوں کے اس خدشے کو مکمل طور پر غلط ثابت کیا۔ صدر پاکستان نے اس دورے کے دوران سیکورٹی کی پرواہ کیے بغیر مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں،  اور سڑک کنارے استقبال کے لیے کھڑے لوگوں سے گھل مل گیے۔ لوگوں کے مسائل کو غور سے سنا اور حکومت وقت سے بات کرنے کا وعدہ کیا۔

صدر پاکستان ڈاکڑ عارف علوی اور خاتون اول کی پروٹوکول صرف اور صرف دو گاڈیوں کی کانوائی پر مشتمل تھی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو صدر پاکستان کے دورے سے دور رکھنے کی بھر پور کوشش کی گئی، تاہم صدر پاکستان کی خواہش پر با آسانی لوگوں کی رسائی صدر مملکت تک ممکن ہوئی۔

یہاں تک کہ اسیر ترقی پسند رہنما باباجان کی والدہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنے قائد اور عزیز کی رہائی کے لیے صدر پاکستان کے سامنے اپیل پیش کی۔اس دورے کے دوران صدر مملکت نے ہنزہ میں پائی جانے والی بدترین لوشیڈنگ کا نوٹس لیا، جسکی نشاندہی ہنزہ پریس کلب کے نمائندوں نے صدر مملکت سے کی اور اس بد ترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے عطا آباد جھیل پر بنے والی 32.5 میگاواٹ بجھلی گھر کی بر وقت مکمل کرنے اور خود صدر مملکت کو اس کی سرپرستی کرنے کی درخواست کی۔

صدر مملکت نے ہنزہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے لیے اُٹھائے جانے والی اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسے میں آغاخان اکیڈمی کا دورہ بھی کیا اور تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں آغاخان فاونڈیشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر پا کستان نے اپنے اس تین روزہ نجی دورے کے دوران ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، جن میں عطا آباد جھیل، پھسو گلیشیر، آغاخان ہائر سیکنڈری سکول (گرلز اکیڈمی) کریم اباد، شیقم پراجیکٹ التت ، التت فورٹ، چتعق، اور دوئیکر وغیرہ سر فرست ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button