خبریں

ہنزہ میں یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا، مختلف مقامات پر تقریبات منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا, سرکاری سطح پر مزکزی تقریب ہنزہ گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) سید علی اصغر تھے ۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سامراجی طاقتوں سے ہار مانے بغیر عظیم رہنماوں کی کوششوں سے ہمیں آزادی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کرنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے، اور آنے والی نسلوں کو ملک کی ترقی اور بقا کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تقریب سے صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان ، پرنسپل ڈگری کالج علی آباد شیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ہنزہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی دی ۔

یوم پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء نے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ یوم پاکستان کے موقع پر ضلع ہنزہ لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، طلباء ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب مختلف مقامات ۔ گلمت، مایون ،حسین آباد ناصر آباد شناکی ، سوست اور دیگر اعلاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہو ئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ ، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ شریف خان ، ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب اور دیگر افسران نے تقریب میں شریک طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

جبکہ دوسری جانب یوم پاکستان کے تقریب میں ضلع ہنزہ کے گاوں خیبر سے تعلق رکھنے والے 78سالہ بزرگ رہبر علی جو کہ 21مارچ سے خیبر سے پیدال سفر کرتے ہوئے یوم پاکستان کے دن ہیڈ کواٹر علی آباد پہنچ گئے مرکزی تقریب میں ڈی سی ہنزہ ، صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ اور دیگر لائن ڈیپارنمنٹ کے سربراہان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ جنہوں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوطی کے لئے عوام کو پیغام دینا تھا ۔ ڈی سی ہنزہ نے بزرگ رہبر علی کو پھولوں کا اور رویاتی ٹوپی پہنا کر استقبال کیا۔یوم پاکستان میں شریک عوام اور انتظامیہ کے افسران نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button