یاسین میں محکمہ برقیات کی کارکردگی صفر ہے، پانی ضرورت کے مطابق دستیاب ہے، نااہلی کی وجہ سے بحران کا سامنا ہے، راجہ جہانزیب
یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے محکمہ برقیات غذر کے کارکردگی پر شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین میں چار پاورہاوسز وافرمقدار میں پانی ضرورت کے مطابق سٹاف دستیاب ہونے کے باوجود یاسین میں بجلی کی بحران محکمہ برقیات غذر کی نااہلی ہے ۔ ایکسین برقیات غذر،ایس ڈی او یاسین فوری طورپر یاسین میں بجلی کی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرئے ۔حکومت کا کام علاقے میں پاور ہاوس تعمیرکرنا ہے اورعوام تک بجلی پہنچانا محکمہ برقیات کی زمداری ہے ۔یاسین میں ایسی کوئی کار خارنہ وغیرہ موجودنہیں ہے جہاں باری مقدار میں بجلی خرچ ہوتی ہو یاسین میں موجود چار پاور ہاوسز سے صرف بلب روشن کرنے کے لیے بجلی پورا نہ ہونا محکمہ برقیات کی نااہلی ہے یاسین کے مختلف علاقوں سے تین سے چاردنوں میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی انکھ مچھولی اور کم ولٹیج کے حوالے سے عوامی شکایتیں آرہی ہے ۔انہوں کہا ہے کہ محکمہ برقیات غذراپنے زمدارریوں کا احساس کرتے ہوئے یاسین میں دستیاب بجلی کو تمام علاقوں میں برابری کے بنیاد پر تقسیم کرکے بجلی کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی سردیوں کا باقاعدہ آغاز بھی نہیں ہوچکا ہے ۔اور بجلی کی حالت روزبروز خراب ہوتی جارہی ہے ۔انہوں کہا ہے کہ ڈی سی غذر یاسین میں بجلی کی ابترصورت حال پر فوری نوٹس لیں اور محکمہ برقیات کو اپنے کارکردگی بہترکرنے کی ہدایت کرئے ۔