عوامی مسائل

ہنزہ کی قدیم آبادی گنش (کھاری ) کو سیراب کرنے والا واٹر پمپ خراب ہونے سے ہزاروں کنال اراضی بنجر ہونے لگا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ہنزہ گنش (کھاری ) کا ہزاروں کنال زیرکاشت اراضی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنجر ہونے کا خدشہ۔ ہنزہ کی قدیم آبادی گنش (کھاری ) کو سیراب کرنے والا واٹر پمپ خراب ہونے سے ہزاروں کنال کاشت و جنگلات اراضی بنجر ہونے لگا ہیں ہر سال مارچ سے جون تک واٹر پمپ سے پانی نکال کر استعمال میں لایا جاتا تھا لیکن اس سال واٹر پمپ خراب ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہیں ۔ اُلتر نالے کا پانی جولائی کے مہینے میں وافر مقدار میں آتا ہے تو کھاری میں دیا جاتا ہے ۔اس وقت گنش کھاری کے زمیندار بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ 20سال قبل AKRSPکے تعاون سے متذکرہ اراضیات کی آبپاشی کو ممکن بنانے کے لئے بجلی کاواٹر پمپ لگایا تھا اور واٹر اینڈ پاور نے بجلی کی لائنوں کی تنصیب کی ۔ بجلی کا موٹر خراب ہونے کی وجہ سے گنش کھاری کے زمینداروں کو آبی وسائل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی موٹر وہ اہلیت نہیں رکھتا ہے اور خدا نخواستہ متذکرہ ارضیات بنجر نہ بن جائیں ۔ گنش کے عمائیدین نے پامیر ٹائمز سے شکایت کی انبار لگادئیے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ گنش (کھاری ) کیلئے ایمر جنسی طور پر واٹر پمپ کا بندوبست کرکے ہزاروں کنال اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جائے ۔ گنش (کھاری ) زمین کے مالکان نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ، چیف منسٹر حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر پمپ ایمرجنسی طور پر نصب کرواکر ہزاروں کنال اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button