خبریں

خنجراب سیکیورٹی فورس کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات اُٹھائیں گے، آئی جی ثنااللہ عباسی

ہنزہ ( اجلال حسین ) خنجراب سیکورٹی فورسKSF)) کے تمام تر مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ کے ایس ایف  جوان ضلع ہنز ہ میں تین انٹرنیشنل بارڈرز پر سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ دیگر اضلاع میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ہفتے کے اندر ایس پی آفس ہنزہ میں حاضر ہو جائیں، ورنہ تنخواہیں روک دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی پی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی نے گزشتہ روز اپنے ایک روزہ دورہ ہنزہ کے دوران ایس پی ہنزہ محمد عمران کی جانب سے کے ایس ایف کو درپیش مشکلات کے حوالے سے دئے گئے بریفنگ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خنجراب سیکورٹی فورس کے جوان ا نتہائی مشکل حالات میں تقریباً 16ہزار فٹ بلندی اور منفی15 درجہ سینٹی گریڈ حرارت والے علاقے میں سیکیوڑتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ جوان سیاحوں کے لئے علاقے کا چہرہ بن جاتے ہیں، اس لئے انہیں انتہائی احتیاط اور نرمی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم بھر پور کوشش کرئینگے کہ خنجراب ٹاپ، کوک سیل اور دیہہ میں فورس کی نفری بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعمیرات میں بھی اضافہ کریں گے۔

انہوں نے ضلع ہنزہ پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ایس پی ہنزہ کو 15روز کے اندر پی سی ون بناکر ارسال کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی پی گلگت بلتستان نے ضلع ہنزہ کے پولیس کے سربراہ ، افسران اور جوانوں کی رواں سال کی ملکی و غیر ملکی لاکھوں سیاحوں کی آمد پر اچھی ڈیوٹی کے علاوہ محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے ساتھ وی وی آئی پی مومنٹ پر شاندار ڈیوٹی ینے کے ساتھ علاقے میں امن برقرار رکھنے پر شاندار الفاظ میں حوصلہ افزائی دی اس سے قبل ایس پی ہنزہ محمد عمران نے آئی جی پی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کو خنجراب سیکورٹی فورس جو کہ 4340کلومیٹر کا احاطہ اور تین ممالک کے بارڈ سے ملنے والے ضلع ہنزہ کے پولیس جوانوں کے لئے درپیش مسائل پر تفصیلی انداز میں بریفنگ دہتے ہوئے کہا کہ خنجراب سیکورٹی فورس بارڈر کے علاوہ کوک سیل پائنٹ، ڈی کے علاوہ چیپرسن اور شمشال کے داخلی مقامات پر ڈیوٹی دے رہے ہین جن کے لئے خاطر خواہ بندوبست نہیں سردی کی انتہائی شدت میں بغیر چوکی ٹینٹوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ فورس کی کمی کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ سیاحوں کی مسکن ہونے کی وجہ سے امسال 15لاکھ سے زائد سیاحوں نے علاقے کی طرف رُوخ کردیا جبکہ چائینہ بارڈر پر کام کرنے والے تاجروں کی مکمل چیکنگ کے علاوہ سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہیں جس کے لئے بالا حکام کی تعاون انتہائی ضرورت ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے 340کلومیٹر احاطے میں ڈیوٹی دینے والے افسر اور جوان ملا کر صرف 136نفری ہیں جبکہ علاقہ اونچا ہونے کی وجہ سے نرسنگ سٹاف کی اشد ضرورت ہے ان کو پورا کرنے کے لئے ضلع ہنزہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہیں۔ آئی جی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی نے ایمانداری کے ساتھ ضلع ہنزہ میں ڈیوٹی دینے والی خاتون ایس ایچ اووویمن تھانہ ہنزہ میڈیم افسانہ ، سپاہی شبنم اور کنٹرول روم آپریٹر سپاہی واجد علی اورحوالدر عمران کو نقد انعام کے ساتھ تعارفی سند دیدیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button