صحت
گلگت: زہریلااچارکھانے سے ایک شخص جانبحق، چودہ بے ہوش
گلگت ( سٹاف رپورٹر) گلگت کے مضافاتی علاقے بسین میں زہریلااچارکھانے سے ایک شخص حکیم خان جانبحق جبکہ 14دیگرافرادبے ہوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رات کے کھانے میں حکیم خان کے گھر استور سے لایا گیا اچار کھانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بسین پولیس کے مطابق جانبحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال بسین منتقل کردی گئی ہے جبکہ لواحقین کی جانب سے سول جج کودی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ زہریلااچارضلع استورسے لایاگیاتھاجسکوکھانے کے نتیجے میں گزشتہ رات تمام گھروالوں کوتکلیف ہوئی تاہم باقی گھروالے صحت یاب ہوچکے ہیں لیکن گھرکاسربراہ حکیم خان جانبحق ہوگیاہے۔ مرحوم کے گھر والوں نے سول جج کو درخواست دی ہے کہ وہ لاش کی پوسٹ مارٹم نہیں کراناچاہتے ہیں۔