سرگودھا یو نیورسٹی میں جشن آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت سےتقریب
سرگودھا (محمد خان محوری) یونیورسٹی آف سرگودھا میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طالب علموں نے جشن آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت سےتقریب منعقد کیا جس میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عالمگیر نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عالمگیر کا کہنا تھا کہ’ گلگت بلتستان کے ہر طالب علم علاقائی، نسلی اور مسلکی امتیازات سے نکل کر صرف گلگت بلتستان کے بارے میں سوچیں، ہماری تفرقہ بازی کی وجہ سے گزشتہ اکہتر سالوں سے گلگت بلتستان حقوق سے محروم رہے ہیں۔ جب سے گلگت بلتستان کے لوگ تفرقہ بازی سے نکل کرگلگت بلتستا ن کے بارے میں سوچنے لگے ہیں تب سے ملک پاکستان کی حکومت اور اعلی ادارے ہمیں ”کانسیڈر” کرنے لگے ہیں۔ لہذا ہر طالب علم علاقائی، نسلی اور خاص طور پر مسلکی سرحدوں سے بالا تر ہو کر گلگت بلتستان کے لیے سوچیں۔’
تقریب کے منتظم اعلی ناصر حسین حسین آبادی اور توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں زیر تعلیم طالب علم ہمیشہ سے گلگت بلتستان کو ملکی سطح پر متعارف کرنے کے لئے اس طرح کے تقریب منعقد کر تے رہیں ہیں اور کر تے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر جشن آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔