تعلیمخبریں

ہائرایجوکیشن کمیشن نے KIUدیامر،غذراور ہنزہ کیمپس کے لیے این او سی جاری کر دیا

َؑ ؑ گلگت (پ ر ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے KIUدیامر ،غذر اور ہنزہ کیمپس کے لیے این او سی جاری کردیا۔ کمیشن کے ایکریڈیٹیشن اینڈ اٹیسٹیشن ڈویژن کی 8رکنی انسپکشن ٹیم نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تینوں کیمپسز کا باقاعدہ دورہ کیااور کیمپسز کے فیکلٹی سمیت دیگر ضروری لوازمات کا جائر ہ لیاگیا۔ تینوں کیمپسز کا باقاعدہ دورہ کرنے کے بعد اپنی حتمی رپورٹ کمیشن کے حکام کو پیش کیا۔ جہاں سے منظوری کے بعد کمیشن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی کوششوں سے نہ صرف قلیل مدت میں دو کیمپس کا قیام عمل میں آیابلکہ انجینئرنگ فیکلٹی سمیت ان کیمپس کی باضابطہ اجازت نامہ بھی حاصل ہوا۔ ہنزہ کیمپس کے لیے گزشتہ سال ایک سال کے لیے این او سی جاری کیا ہواتھا۔جس میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ کمیشن نے یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور کیمپس کی عمارت کی تعمیر کے لیے اراضی کا انتظام کیاجائے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیمپسز کے این او سی جاری ہونے پر مبارک باد پیس کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button