اہم ترینتعلیم

کے آئی یومیں جاری دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

گلگت(پ ر) قراقرا نٹرنیشنل یونیورسٹی میں ‘انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں ابھرتے ہوئے رجحانات’ کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم،سائنسدان اوریونیورسٹیز کے مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی و زیراعلی ٰگلگت بلتستان حفیظ حافظ الرحمن تھے ۔ان کے علا وہ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، وائس چانسلر KIU پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل سی پیک بریگیڈیر (ر) صفد ر علی شاہ،ڈینز، قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہKIUگلگت بلتستان کے مسائل کی تعین اور ان کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کررہی ہے ۔یونیورسٹی کی طرف سے تحقیق کے زریعے ملنے والی رہنمائی حکومتی سطح پرمسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں۔قوموں کی ترقی میں تعلیمی ادارے بلخصوص یونیورسٹیوں کا کرداراہمیت کاحامل ہے ۔انہی اداروں کی تحقیق و جستجو سے ہی قوموں کو رہنمائی و آگاہی ملتی ہے ۔جس کے زریعے مستقبل کے راستوں کا تعین کیاجاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ KIUکے اساتذہ و طلباء میں وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو پوری دنیاکے علم کے پیاسے افراد کے لیے علم ودانش کے دروازے کھول دیں۔گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ افراد ملکی و غیر ملکی سطح پر نمایاں کردار ادار کررہے ہیں ۔جو یونیورسٹی کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقے میں تحقیق کو فروغ دے رہی ہے ۔جو کہ خوش آئند بات ہے ۔اس ضمن میں یونیورسٹی کو مالی تعاون درکار ہوئی تو صوبائی حکومت ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کی مد میں اسپیشل فنڈ مہیاکرنے کو تیارہے ۔تاکہ علاقے میں تعلیم و تحقیق کا فضاء پروان چڑھے ۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام عمل میں آئے ہوئے 15سال گزرے ہیں ۔مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ یونیورسٹی میں جس تیزی کے ساتھ تعلیم و تحقیق پر تو جہ دے رہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو جس طرح کی امداد و تعاون کی ضرورت پڑے صوبائی حکومت یونیورسٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یونیورسٹی ہمیں بتائے ہم تمام مسائل کو حل کرینگے ۔

ان سے قبل اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئےKIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ بہت جلد یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی میں شامل کرینگے ۔اس حوالے سے یونیورسٹی بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔وہ دن دور نہیں ہے کہ یہاں کے طلباء بین لاقوامی سطح کے یونیورسٹیوں میں پڑھانے و پڑھنے جائینگے اور باہر کے اساتذہ یہاں آکر پڑھائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ میرٹ، معیاری تعلیم و تحقیق کا فروغ ہمارے اولین ترجحات میں شامل ہے۔اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے مختصر وقت میں شعبہ مائنگ انجینئرنگ قیام عمل میں لایا ہے اور اگلے سال سول انجینئرنگ کے شعبے کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔تاکہ گھر کی دہلیز پر ہی طلباء کو انجینئر نگ کی تعلیم مہیاہو۔یونیورسٹیوں کا کام ہی یہی ہے کہ وہ معاشرتی مسائل او ر ضروریات کے مطابق تعلیم مہیا کرے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی و مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت کا ہمیشہ سے تعاون رہاہے ۔امید ہے کہ صوبائی حکومت فیکلٹی آف انجینئرنگ و یونیورسٹی کے سب کیمپسز کو درکار زمینوں کے مسئلے کو حل کرینگے ۔

ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل سی پیک بریگیڈیر (ر) صفدرعلی شاہ اور مہر کاشف ماڈل گروپ آف انڈیسٹریز نے سی پیک کے مواقعوں کے حوالے سے کانفر نس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

کانفرنس کے آخر میں ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان نے کانفرنس کے حوالے سے سفارشات پیش کرتے ہوئے تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے کانفرنس کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے دو روزہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد کرانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء شاہ سمیت پوری KIUفیملی کومبارک باد پیش کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button