شگر کے تین یونین کونسلوں کو ہارڈ ایریا قراردے دیا گیا

شگر(نامہ نگار) شگر کے تین یونین کونسلوں کو ہارڈ ایریا قراردے دیا گیا۔جن یونین کونسلوں کو ہارڈ ایریا قراردیا گیا ہے ان میں یونین کونسل برالدو،داسو اورباشہ شامل ہے۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق شگر کے تین بالائی یونین کونسلوں کو ہارڈ ایریا قراردے دیا گیا ہے۔اورآئندہ ان یو نینز میں سرکاری ملازمت اور دیگر مراعات کو ہارڈ ایریاز کے حساب سے دیا جائے گا۔اس نوٹیفکیشن کوسیکشن آفیسر ذاکر حسین کی دستخط سے جاری کیا گیا۔

اس سے پہلے یونین کونسل برالدو اور باشہ کو ہارڈ ایریا قرار دیکر خصوصی مراعات دیاگیا تھا۔ تاہم یونین کونسل داسو کو بھی ہارڈ ایریا قراردینے سے علاقے کی بے روزگارنوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments