تعلیم

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں سائنسی نمائش کا انعقاد

ہنزہ (اکرام نجمی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس ،مونٹین یوتھ آرگنائزیشن اور آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ ہنزہ نے مشترکہ طور پر ایک سائنسی نمائش کا انعقاد کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں کیا جس میں ہنزہ کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے مختلف ماڈلز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

اس موقعے پر پروگرام کے مہمان خصوصی سماجی و سیاسی شخصیت نور محمد نے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیوں سے طلباء و طالبات میںجستجو اور تحقیق اور آرٹ کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے منتظمین کے اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی علاقے میں سیاحت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظرسیاحت اور میزبانی سے متعلق مضامین اور پروگراموں کا اجراء کررہا ہے جوعلاقے کے نوجوانوں میں ان شعبوں سے متعلق پیشہ ورانہ مہارت پیدا کریگا۔

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحمت کریم نے طلبہ و طالبات اور مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں بین الاقوامی سطح کے پروفیسرز اپنے خدمات ادا کررہے ہیں اور ادارے کا اولین کوشش ہے کہ علاقے کے عوام کو ان کے گھر کے دہلیز پر ہی علم و تحقیق کے وہ تما م وسائل دستیاب ہو جن سے فائدہ اٹھا کر علاقے کے نوجوان نسل ترقی اور اعلی تعلیم کے ثمرات سے مستفید ہوسکے۔

نمائش میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے مختلف ماڈلز کے زریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی جن میں مصنوی سیاروں کے ماڈلز ،ماحولیات اور سائنس سے متعلق ماڈل بنائے گئے تھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button