پولیو مہم’ شگرمیں بارہ ہزاربچوں کو قطرے پلائے جائینگے
شگر(نامہ نگار) انسدادپولیو کی قومی مہم ضلع شگر میں 10 تا 13دسمبر کو بھرپور اندازمیں منایا جائے گا۔ جس کیلئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔اس قومی مہم کے تحت ضلع بھر میں بارہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی زیرصدارت ضلع میں پولیو سے بچاؤ کیلئے قومی مہم کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہیلتھ شگر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے مہم کیلئے انتظامات کے حوالے سےمحکمہ صحت کے حکام سے بریفنگ لی۔
میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے اس مہم کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کیلئے ضلع شگر میں کل 46موبائل ٹیمیں تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 18فکس سنٹر بنایا گیا ہے۔مہم کی نگرانی اور بہتر انداز میں انجام دینے کے لیئے 10یوسی انچارج اور 15انچارج بنایا گیا ہے۔جبکہ 2ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ورکرز ڈیوٹی سر انجام دینگے۔تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہ جائیں۔