
شگر(نامہ نگار) شگر کے جوان سال محنت کش سکردو ائیرپورٹ پر کام کے دوران مشین تلے آکر جان بحق ہوگیا۔ مرحوم غلام عباس کا تعلق شگر بڑقچھن سے ہے جو کہ سکردو ائیر پورٹ کی توسیعی سکیم میں مزدوری کررہے تھے ۔ گذشتہ دنوں کٹر مشین کے نیچے آگیا تھا جنہیں فوری طور سکردو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان بحق ہوگئے۔جہاں ان کی نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور ان کی آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔