خبریں

کھرمنگ : سیاحتی علاقہ منٹھوکہ میں ایس سی او نے ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کا آغاز کر دیا

کھرمنگ (سرورحسین سکندر) کھرمنگ کا سیاحتی علاقہ منٹھوکہ میں ایس سی او نے ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 48 صارفین کو سہولت دی جائے گی اہل علاقہ خوشی سے جھوم اٹھے ایک دوسرے کو مبارکبادی کے پیغامات بھیجے گئے جبکہ ایس او حکام کے مطابق انٹرنیٹ کے لئے درخواستیں سکردو آفس میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ طولتی میں بھی جلد ایس کام موبائل سروس فراہم کیاجارہا ہے اس ضمن میں ضروری مشینری پہنچائی ہے اور ٹاور پر کام جاری ہے

کھرمنگ کا علاقہ منٹھوکہ مادھوپور غاسینگ گوہری اور ہلال آباد عوام سپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن کی انٹرنیٹ سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں اہل علاقہ نےکہا کہ یہ علاقہ اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم تھی انٹرنیٹ فراہم کرنے سے یہاں کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا اب انٹرنیٹ کے زریعے اندرون اور بیرون ملک مقیم اپنے عزیزوں سے رابطوں میں حائل رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے جبکہ نوکریوں کے متلاشی جوانوں کے لئے آن لائن فارم جمع کرانے کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا نہیں پڑیں گے

اہل علاقہ نے انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی پر ایس سی او حکام کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ کنکشن کی تقسیم میں سفارش اور اقرباء پروری کلچرکو دور رکھتے ہوئے پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button