جرائم

یاسین میں‌ذاتی عناد بنا پر ایک شخص نے گھر میں‌گھس کر فائرنگ کردی

غذر(فیروز خان)یاسین پولیس اسٹیشن کے حدود میں گزشتہ روز شاہ مراد ولد شکی خان نامی شخص نے ذاتی عناد پر عمران علی خان ولدشیر علی خان کے گھر میں گھس کر اس پر 22بوراندھا دھندفائرنگ شروع کر دی تاہم عمران علی قاتلانہ حملے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئے اور فوری طور پر پولیس تھانہ یاسین کو واقعہ کی اطلاع کر دی جس پر پولیس نے فوری کاروائ کرتے ہوئے ملزم شاہ مراد کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف ایف آئ آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایک اور واقعے میں گوپس پولیس نے دوران گشت بتھی گاؤں رہائشی امیر خان ولد احمد خان نامی شخص سے ایس ایم جی رائفل برآمد کر لیا جبکہ  ہمرن گاؤں میں شادی کے گھر میں ہوائ فائرنگ کی اطلاع پر شہزاد میر ولد سید خان نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کے قبضے سے 7ایم ایم رائفل اور گولیوں کے خول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ایک ہی روز دو الگ الگ مقامات پر کامیاب کاروائ کے بعد دو الگ الگ ملزمان کو اسلحہ سمت گرفتار کرنے پر ایس ایس پی غذر فیصل سلطان نے ایس ایچ او گوپس راجہ محمد ولی اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوۓ علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لۓ بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button