گلگت بلتستان

چھلم، ضلع ھنزہ نگر حساس قرار، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

گلگت (عبدالرحمان بخاری ) گلگت بلتستان کے ضلع ھنزہ نگر کو محکمہ داخلہ نے حساس قرار دیتے ھوے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ھے ۔ چھلم امام عالی مقام حضرت امام حسین کے موقع پر پاک آرمی ، پیرا ملیٹری فورسز اور پولیس کے جوان سکیورٹی خدمات سر انجام دینگے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے چہلم کے دوران ہنزہ نگر میں دفعہ144نافذ کر دیا ہے۔ امام حسین علیہ سلام کے چہلم کے دن ہنزہ نگر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button