سیاست

نوجوان سیاسی کارکن ڈاکٹر کنیز فاطمہ تحریک انصاف میں‌شامل

گلگت (جونئر شگری سے ) نوجوان سماجی رہنما ینگ ڈاکٹر کنیز فاطمہ بھی کھلاڑیوں کی صف میں شامل،مثبت پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی۔ موجود ہ حکومت نوجوان مرد و خواتین کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ہوئے ایسی مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہے.

با صلاحیت ،محنتی اور وڑنری نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ یہ نوجوان اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کو بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، متحرک نوجوان ہی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے موجودہ حکومت نوجوانوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔یاد رکھیں انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات کرنے کر بعد پاکستان تحریک انصاف میں باقاعد شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ڈاکٹر کنیز فاطمہ کا تعلق اسکردو کے مصروف سیاسی و جانی پہچانی خاندان سے ہیں اور حال ہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنس لاہور سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button