مسلم لیگ نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں، حاجی غندل شاہ ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن

( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژن صدر مسلم لیگ ن دیامر استور ڈویژن حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جتنے وعدے کئے تھے وہ پورے کر دئیے ۔ گلگت بلتستان میں پہلا کارڈیالوجی ہسپتال ، تحصیل گوہر آباد کا قیام ، شاہراہوں کی تعمیر ، موبائل ہسپتال ، سکردو روڈ کی تعمیر ، بٹوگاہ روڈ کی منظوری سمیت درجنوں ایسے اقدامات ہیں جنہیں عوام صدیوں یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبائی حکومت نے دن رات عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کیا ۔ میرٹ پر بیروزگاروں کو نوکریاں فراہم کیں ، امن و امان یقینی بنایا جس کی بدولت علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ۔ وزیراعلیٰ نے ملک و بیرون ملک علاقے کی بھرپور نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کے پیچیدہ مسائل مسلم لیگ ن نے حل کر دئیے ہیں ۔ اب ڈیم بنانے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔