چلاس (شہاب الدین غوری) تانگیر میں زہر آلود چائے پینے سے 3 بھائی دم توڑگئے، جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر۔
تفصیلات کے مطابق دیامر کے تحصیل تانگیر کے نواحی گاوں لرک میں گزشتہ رات گھر میں پکائی گئی کھا نا کھانے اور چائے پینے کے فورا بعد تینوں بھائیوں اور ماں کی حالت بگڑ گئی۔ تینوں بھائی دوڑتے ہوئے قریب ہی واقع چچا کے گھر جا پہنچے۔ چچا قوت اللہ کے مطابق جب تینوں متاثرہ بھائی گھر پہنچے تو وہ کچھ بولنے کے قابل نہیں تھے۔
ابتدائی طور پہ دروھ پلایا اور دیسی زہر کش دوائی کھلائی گئی جس سے ماں کی صحت بہتر ہوگئ تاہم تینوں بھائیوں کو صحت کی بگڑتی ہوئی صورت حال پہ فوری طور پہ گاڑی کا بندوبست کر کے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاسلے جاتے ہوئےراستے میں تینوں بھائی سلاد خان، شیرزادہ اور سمینت خان پسران راج داد دم توڑتے گئے۔
ایس پی دیامرکییٹن(ر) رائے محمد اجمل نے کہا ہے کہ گھر ہی میں تیار کی گیا چائے پینے کے بعد ایک بیٹے نے ماں کو مزید چائے پینے سے منع کیا اور کہا کہ چائے میں کچھ ملاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا پولیس نے ابتدائی طور پہ چائے اور آٹے کو قبضے میں لے لیا ہے اورارجنٹ فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بیجھے جائیں گے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ لاشوں کو جب آبائی علاقہ لرک پہنچا دیا گیا تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔
تانگیر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور دور دراز علاقہ ہونے کے باعث متاثرہ بھائیوں کو بروقت ہسپتال منتقل نہ کیا جاسکا اور موت واقع ہوگئی۔