خبریں

KIU میں جاری فلم بندی کورس اختتام پذیر، شارٹ فلموں کی نمائش

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری ایک ماہ پہ مشتمل فلم بندی کورس اختتام پذیر ہوگئی ۔ایک ماہ پہ مشتمل کور س کا اہتمام KIUکے شعبہ آئی پی ڈیاورشعبہ ابلاغ عامہ نے کیاتھا۔ایک ماہ پہ مشتمل کورس میں کیمرہ چلانے کے طریقہ کار، فلم بندی، فلم ترتیب کرنے کی مہارت کے حوالے سے ٹرینگ دی گئی ۔

ایک ماہ پہ مشتمل ٹرینگ کے دوران ٹرینگ حاصل کرنے والے ٹرینز نے پانچ مختلف موضوعات پردستاویزی فلم بندی کی۔ جن میں قدیم چائنیز یادگارکی دیکھ بھال کرنے والے علی احمد جان کی حالات زندگی،گلگت بلتستان میں گداگری، قدرتی آفات اور سکھ سماجی رہنمابابا جی امرت سنگھ کی حالات زندگی پر مشتمل تھی ۔

ایک ماہ پہ مشتمل فلم میکنگ ٹرینگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ اختتامی تقریب میں پیش کی جانے والی فلموں کا خلاصہ فرض شناسی اورفرائض کا احساس دلانا تھا۔اگر انسان دل جمی اور فرض شناسی کے ساتھ ذمہ دار یاں ادا کرے تو کامیابیاں اس کی قدم چومے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام احترام انسانیت کے ساتھ ذمہ داری کا انجام دہی سیکھاتاہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلیمات پر عمل پیراہوں۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہی معاشرے کا کامیاب فرد بنا جاسکتاہے ۔

وائس چانسلر نے کہاکہ گدا گری نے معاشرے میں لعنت کی شکل اختیار کی ہے جس کی روک تھام لازمی بن گیاہے ۔توجہ کے مستخق بچوں کو ان کا جائز مقام دلانے کے لیے حکومتی سطح سمیت انفرادی اور اجتماعی کوششیں لازمی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے شعبہ بیوئیرل سائنسز گداگری کی وجوہات اور ان کے حل کے حوالے سے تحقیق کرے گا اس مقصد کے حصول کے لیے یونیورسٹی نے خصوصی فنڈز بھی مختص کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان خوبصورت نظاروں اور قدتی راہنائیوں سے بھرا پڑا ہے ۔سیاحوں کی بڑھتی تعد ادہر سال گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور قدرت کے مناظر دیکھنے آتے ہیں ۔یہ خطہ قدرتی آفات کی زد میں ہے ۔جس کی مثال شیشپر گلیشئرپھٹنے کے خطرات ہیں ۔ہمیں اس حوالے سے عالمی توجہ مبذول کروانے کے لیے میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ ان خطرے سے بچا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button