اہم ترینجرائم

آرمڈ ریزرو پولیس کے 90اہلکاروں کو بلتستان رینج بھجوادیا گیا

گلگت (پ ر) آرمڈ ریزرو پولیس کے 90اہلکاروں کو بلتستان رینج بھجوادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں چھ ماہ کی روٹیشن پالیسی کے تحت ریزرو فورس کے 90اہلکاروں کو بلتستان بھجوا دیا گیا۔ ان پولیس اہلکاروں کا تعلق بلتستان رینج سے ہے جو کہ گلگت میں تعینات تھے۔ ریزروفورس کے ان اہلکاروں کو ڈی آئی جی بلتستان رینج کے آپریشنل کمانڈ میں دے دیا گیا ہے جو لاء اینڈ آرڈر ، ایمرجنسی اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ اور ان کی بہتر نگرانی اور کنٹرول کے لئے سکردو میں اے آرپی کا کیمپ بھی قائم کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی بلتستان رینج ان پولیس اہلکاروں کے امور کا ذمہ دار ہوگا۔ تاہم کمانڈنٹ ARPگلگت بلتستان انتظامی اور ڈسپلنری کنٹرول جاری رکھیں گے۔ بلتستان میں ایک انسپکٹر کو کیمپ کمانڈ نٹ مقرر کیا جائے گا۔ جو آپریسنز اور ڈیوٹیز کے حوالے سے ڈی آئی جی بلتستان رینج کے ساتھ قریبی کورآرڈنیشن میں رہے گا۔ان پولیس اہلکاروں سے گارڑ اور گن مین کی ڈیوٹی نہیں لی جائے گی اور نہ ہی تھانوں میں ان کی پوسٹنگ کی جائے گی۔ یہ صرف ریزرو کے طور پر کام کریں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان رینج IGPکے طرف سے ان کی انسپکشن کرے گا۔ واضح رہے کہ آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے بلتستان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کوبہتر طریقے سے برقرار رکھنے ، جرائم کی روک تھام ، بڑھتی ہوئی آبادی، بڑے پیمانے پر ہونے والے مذہبی تہوار، غیر ملکی سیاحوں کی آمد، اہم شخصیات کے دوروں ، اہم مقامات کی حفاظت اور سیاسی، سماجی اور ثقافتی تقریبات و اجتماعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آر پی کے 90 اہلکاروں کو سکردو کیمپ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button