اہم ترینمعیشت

چائنیز کمپنی ہاربر گلگت بلتستان میں ہائیڈروپاور منصوبوں میں سرمایہ کر ے گی

اسلام آباد(پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاٖفظ حفیظ الرحمن سے چا ئنیزہاربرکمپنی کے کنٹری ہیڈ مسٹر پیٹر پو اور بورڑ آف انوسسمنٹ گلگت بلتستان کے وائس چئیر مین راجہ نظیم الا مین کی ملاقات ،پہلی دفعہ چائنیز کمپنی وفاقی حکومت کی باقاعدہ منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں ہائیڈرو منصوبوں کے اوپر بڑی سطح پر سرمایہ کر ے گی ،ہائیڈرو پاور گلگت کے آئی یو ،سو میگاواٹ ،اور ہائیڈرو پاور ہاوس پھنڈر کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چائنیز کمپنی ہاربر اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے گلگت بلتستان میں ہائیڈرو منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کر رہے تھے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چائنیز کمپنی کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ وفاقی سطح پر موجود قانونی پیچیدگیوں کو دور کریں تو ہماری صوبا ئی حکومت ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ چائنیز کمپنی ہاربر کے کنٹری ہیڈ نے اپنی ملاقات میں وزیر اعلی کو وفاق کی جانب سے ملنے والی کلیر نس کی تمام دستاویزات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بتانے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری کمپنی پہلی دفعہ گلگت بلتستان میں ہائیڈرو منصوبوں کے اوپر بڑے پیمانے پر باضابطہ سرمایہ کاری کا آغاز کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مجھے بھی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ کی کمپنی نے انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے اب ہماری جانب سے اس بات کا عزم کیا جاتا ہے کہ آپ کی کمپنی کو ہائیڈرو منصوبوں کے ضمن میں جو تعاون درکار ہوگا فراہم کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button