اہم ترینکھیل

انٹرڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ ہنزہ نے جیت لیا

چلاس(محمدقاسم) انٹرڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ضلع ہنزہ کی ٹیم نے ضلع استور کے ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار سیٹس سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں چھ سالوں سے مسلسل ضلع ہنزہ فاتح رہا ہے ۔

انٹرڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ ضلع دیامر میں 4دسمبر سے 6دسمبر تک کھیلا گیا ۔ چلاس ہائی سکول والی بال گراونڈ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے والی بال کی کل 14 ٹیموں نےشرکت کی ۔ انٹرڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی دیامر امیر اعظم حمزہ نے فاتح ٹیم ضلع ہنزہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے کھیلوں اور سرگرمیوں کے انعقاد سے گلگت بلتستان کے ضلعوں کے مابین اتحاد و یکجہتی کا فضا قائم ہوتا ہے ۔

اس موقع پہ ڈی سی نے کہا کہ دیامر کے لوگوں میں مہمان نوازی، وفا شعاری کوٹ کوٹ کے بھری ہے۔ جس کا اندازہ آج کے پروگرام سے ہو رہا ہے ۔ یہاں کے عوام کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے مگر حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ دیامر کے عوام پرامن اور نہایت ملن ساز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان امن کے سفیر ہوتے ہیں۔نوجوان بین الضلاعی کھیلوں کے مقابلے کے ذریعے امن مشن کو آگے بڑھائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button