خبریں

کے آئی یو دیامر کیمپس میں سی پیک اورنوجوانوں کے لیے چھوٹے سطح کی کاروبار کے مواقعے پر سیمینار

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس چلاس میں سی پیک پر اپنی نوعیت کی پہلی سیمینار بعنوان "سی پیک اورنوجوانوں کے لیے چھوٹے سطح کی کاروبار کے مواقعے”کا انعقاد کیاگیا۔ایک روزہ سیمینار کا مقصدسی پیک سے ملنے والے مواقعوں سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنااور ان مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنے کے تیاری کرنے کی تربیت دینا تھا۔ایک روزہ سیمینار کا اہتمام KIU سنٹر فار ریسرچ سی پیک نے کیاتھا۔ایک روزہ سیمینار میں ڈائریکٹرKIU سنٹر فارریسرچ سی پیک ڈاکٹر سرانجام بیگ ،شعبہ کمپیوٹر کے ہیڈ ڈاکٹر آفتاب احمد،ایڈ منسٹریٹر ہنزہ کیمپس رحمت کریم،سی ای او گلگت بلتستان پرائڈ غزالہ یاسیمین،KIUدیامرکیمپس چلاس کے فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف ،دیامر یوتھ کے ممبران ،ڈگری کالج چلاس کے طلبہ اورKIUدیامر کیمپس کے طلباء موجود تھے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر KIU سنٹر فارریسرچ سی پیک ڈاکٹر سرانجام بیگ نے سی پیک کی اہمیت و افادیت اور سی پیک سے نوجوانوں کو ملنے والے مواقعوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی پیک کو گیم چینجر قراردیا۔ان سے قبل ایڈ منسٹریٹر ہنزہ کیمپس رحمت کریم ، شعبہ کمپیوٹر کے ہیڈڈاکٹر آفتاب احمد نے سی پیک کمپیوٹر ، آئی ٹی اورسیاحت سے منسلک پاک چائینہ اکنامک کوریڈور میں میسر مواقعوں کے حوالے سے سیمینار میں شریک نوجوانوں کو آگاہ کیا۔سیمینار کے آخر میں سی ای او گلگت بلتستان پرائڈغزالہ یاسیمین نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہوگا۔لہذا ہمیں سی پیک فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہرلحاظ سے تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button