گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں قومی یوم ووٹرز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ایک روزہ سیمینار کا مقصد طلبہ وطالبات کو الیکشن اور ووٹنگ کے مرحلوں اور صحیح ووٹ ڈالنے سے ہم آہنگ کرانا تھا ۔ایک روزہ سیمینار کا اہتمام KIU ادبی سوسائٹی زیرنگرانی پرووسٹ آفس نے الیکشن کمیشن آفس گلگت بلتستان کے اشتراک سے کیا۔
سیمینار میں ،صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال،اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان ،ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد،ڈین ڈاکٹر محمد رمضان ،رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمیدلون ،الیکشن کمشنر آفیسر عابدرضا،پرووسٹ ڈاکٹر منظورعلی ،فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمدا قبال نے کہاکہ ووٹ کی قدر وقیمت سے آگاہی لازمی ہے ۔جب تک ہم ووٹ کی اہمیت سے آشنا نہیں ہوجائینگے تب تک ہم ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔ووٹ ہی ہے جو ترقی و تنزلی کی تعین کرتاہے ۔اگر ہم ووٹ صحیح فرد کو دینگے تو اس سے مستقبل روشن ہوگا جبکہ ووٹ کا استعمال غلط کرینگے تو تنزلی کی طرف جائینگے ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے ووٹ کی اہمیت جانتے ہوئے اس کا صحیح استعمال سیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خوداحتسابی اور انصاف کا بہترین ذریعے ہے ۔جس کے ذریعے اچھے اور برئے میں فرق واضح ہوتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے ہم اہمیت و افادیت ووٹ سے آشناء ہوں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہاکہ ووٹ کا درست استعمال مستقبل کو سنوارنے کا ذریعے بن سکتاہے ۔ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز ووٹ کا صحیح استعمال ہے ۔لہذا نوجوان نسل ووٹ کا بہتر استعمال کو جانے۔
ان سے قبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ یہ سیمینار معاشرے میں ووٹ کے صحیح استعمال سے آگاہی کا ذریعے بنے گی ۔سیمینار میں بتائے گئے باتوں کو طلباء معاشرے کے دوسرے افراد تک پہنچائے تاکہ ووٹ کا درست استعمال کا پیغام سب تک پہنچے ۔
رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمید لون نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کی سیمینار پولنگ سسٹم سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے وصیلہ ثابت ہوگی۔عالمی یوم ووٹرز کے حوالے سے منعقد سیمینار میں الیکشن کمیشن کے نمائندے محمد علی نے پولنگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورپولنگ سسٹم کے حوالے سے طلباء کی مدد سے عملی خاکہ پیش کرایا۔