حادثاتخبریں

الخدمت فاونڈیشن اور ریسکیو 1122 کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گلگت (پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان اور ریسکیو 1122 نے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کر لیا۔ اس سلسلے میں ریسکیو 1122ریجنل آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں ریسکیو 1122 کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیر عزیز جبکہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے صدر حبیب الرحمن نے دستاویز پر دستخط کئے۔

دستاویز کے مطابق دونوں ادارے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرینگے ، جبکہ ریسکیو کے دوران تعاون کو یقینی بنائینگے۔

صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاونڈیشن آفات کے دوران ریلیف کی صورت میں اپنے خدمات سر انجام دیتی رہی ہے ، جبکہ ریسکیو اور ریسپانس بھی شروع کر رہی ہے ، اس سلسلے میں الخدمت ریسپانس سنٹر تیار ہو رہا ہے جسکے بعد ریسکیو 1122 جو کہ ریسکیو اور ریسپانس میں مہارت رکھتا ہے کی مدد سے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کو تربیت دی جائیگی، انہوں نے مذید کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ ادارے مل کر کام کریں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر شیر عزیز نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے پاس100 سے ذیادہ تربیت یافتہ سٹاف موجو دہیں ، 6 اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 2 اضلاع میں بھی سیٹ اپ بن رہا ہے۔ مستقبل میں الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ تربیتی پروگرامز میں تعاون فراہم کرینگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اداروں کے باہمی اشتراک سے ہی کم وسائل میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، دیگر اداروں کے ساتھ بھی ہم آہنگی پیدا کر کے ایک ماڈل لائحہ عمل تیار کیا جاسکتا ہے ، الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کو ریسکیو 1122 تربیت فراہم کریگی اور دونوں ادارے مشترکہ مقصد کے حصول میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائنگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button