اہم ترینخبریںمعیشت

بنک ٹرانزکشن پر جو ٹیکس کاٹا گیا وہ صارفین کو واپس ملے گا۔ ارمان شاہ ممبر جی بی کونسل

اسلام آباد(پ ر) گلگت بلتستان میں بنک صارفین سے جو ٹیکس کاٹا گیا ہے وہ ان صارفین کو واپس ملے گا ،بنک ٹرانزکشن پر صارفین سے جو ٹیکس جس دن سے کٹا وہ تمام ٹیکس صارفین کو واپس ملے گا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کرنے کے حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے۔

اس حوالے سے ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو ٹیکس گلگت بلتستان کے عوام پر لاگو کیا اسے ن لیگ ختم کر رہی ہے۔ ٹیکس معطلی کا نوٹفکیشن تو جاری کر دیا ہے اب مستقل بنیادوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کریں لیکن ملک دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔ ملک دشمن عناصر کے اپنے عزائم ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنائیں۔ اس لئے بھارت کا میڈیا مسلسل جب سے گلگت بلتستان میں ہڑتال شروع ہوئی ہے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے اصل سرحدوں کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو عوامی اعتماد حاصل ہے اس لئے کبھی عوام کی خواہشات کے برعکس فیصلے نہیں کرتی۔ عوام مطمئن رہیں تمام مسائل مسلم لیگ ن کے ہی دور میں حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ویثرن اور بھر پور قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ ہمارے سیاسی مخالفین کو گلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے غیر جمہوری ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں لیکن ان کے عزائم عوام ناکام بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button